30 نومبر 2013 - 20:30
ایران کے نائب وزیر خارجہ: جوہری سمجھوتے پر عمل نہ ہوا تو سب کچھ پہلے جیسا

ایران کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ گروپ پانچ جمع ایک نے اگر طے پانے والے معاہدے پر عمل نہیں کیا تو سب کچھ پہلے جیسا ہوجائے گا۔

ابنا: نائب وزیر خارجہ نے قومی ٹیلیویژن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مقابل فریق سے بارہا کہا ہے کہ پائی جانے والی بدگمانی کے پیش نظر ہم احتیاط برتنے پر مجبور ہیں۔ سید عباس عراقچی نے جنیوا کے جوہری سمجھوتے کے بارے میں کہا کہ پہلے مرحلے میں یہ سمجھوتہ بہت زیادہ اہم ہے اور جوہری امور سے متعلق ایران کے تمام اقدامات کا تحفظ کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کا جوہری معاہدہ، پہلے کے تمام مذاکرات اور اسلامی جمہوریہ ایران کے گزشتہ تیس برسوں سے زائد عرصے کے تجربے کا نتیجہ ہے۔......./169